پاکستان

شہباز گل پر تشدد کیوں کیا جا رہا ہے؟ صاحبزادہ جہانگیر کا برطانوی حکومت کو خط

عمران خان کی معزول حکومت کو ناانصافی اور دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے' شہباز گل پر تشدد عمران خان کی معلومات لینے کیلئے کیا جا رہا ہے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)برطانیہ کے رہنماء اور سابق وزیراعظم عمران خان کے ترجمان صاحبزادہ جہانگیر نے برطانوی حکومت کو خط لکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صاحبزادہ جہانگیر کے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی عروج پر ہے، برطانوی حکومت ایسے حالات میں پاکستان سے معمول کے مطابق معاملات چلارہی ہے، برطانوی حکومت کوپاکستان انسانی حقوق کی پاسداری کیلئے دباؤ بڑھانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھاکہ برٹش پاکستانی ہونے کے ناطے ہمیں انسانی حقوق کی ان خلاف ورزیوں پربہت تشویش ہے۔ انہوں نے خط میں کہا ہے کہ عمران خان کی معزول حکومت کو ناانصافی اور دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، عمران خان کے چیف آف اسٹاف ڈاکٹر شہباز گل کو گرفتار کر لیا گیا ہے لہٰذا شہباز گل کو عدالت میں پیش ہو کر اپنا دفاع کرنے کی اجازت دی جائے۔

صاحبزادہ جہانگیر نے خط میں الزام لگایا کہ شہباز گل کو دوران حراست برہنہ کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور دوران ریمانڈ شہباز گل کو جنسی زیادتی کا نشانہ بھی بنایا گیا، ڈاکٹر گل کو عمران خان سے متعلق معلومات لینے کیلئے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی تارکین وطن کا مطالبہ ہیکہ تشدد روکنے کیلئے پاکستانی حکومت پرسفارتی دبا ڈالا جائے، اگر یہ تشدد فوری طور پر ختم نہ ہوا تو سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ شہبازگل کے ڈرائیورکی بیوی کوبھی گرفتار کر لیا گیا، یہ سب اس عمل کا آغاز ہے جو دہشت گردی کا راج بن سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.