پاکستان

دو مسافر طیارے خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئے

یہ پرواز 1:15 بجے ٹیک آف کر گئی تاہم خوفناک بات یہ کہ عین اسی وقت پشاور سے قومی ائیرلائن کی پرواز بھی رن وے کے قریب تھی

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دو طیارے خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئے’ غلطی ایئر ٹریفک کنٹرول کی یا پھر پائلٹ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایوی ایشن ذرائع نے بتایا ہے کہ ائیر سیال کی کراچی سے اسلام آباد کیلئے پرواز پی ایف 123 نے ہفتے کی دوپہر ایک بجے روانہ ہونا تھا۔ ائیربس اے 320 طیارے نے ٹیک آف کیلئے رن وے7 آر سے 1:14 بجے پوزیشن لی۔ ائیرپورٹ ریکارڈ کے مطابق یہ پرواز 1:15 بجے ٹیک آف کر گئی تاہم خوفناک بات یہ کہ عین اسی وقت پشاور سے قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے351 اسی رن وے7 آر پر لینڈنگ کیلئے فائنل عروج پر رن وے سے محض ایک کلومیٹر دور تھی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق جس وقت ائیر سیال کا طیارہ ٹیک آف کر رہا تھا عین اسی وقت پی آئی اے کا طیارہ اسی رن وے کو ٹچ کرچکا تھا۔ ایک ذرائع کے مطابق ائیر ٹریفک کنٹرول کی جانب سے مبینہ طور پر قومی ائیر لائن کے پائلٹ کو گو ارانڈ کا کہا گیا مگر مبینہ طور پر غفلت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں کراچی ائیرپورٹ پر اعلی سطح کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.