پاکستان

ادارے کی ساکھ متاثر کرنیوالوں کے گرد گھیرا تنگ ‘ اسلام آباد پولیس نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد پولیس کا ہر افسر اور جوان اپنے فرائض منصبی قانون کے مطابق سرانجام دے رہا ہے' دھمکیاں دینا ریاستی اداروں کے خلاف عمل ہے

سابق وزیراعظم عمران خان کی دھمکیوں کے بعد اسلام آباد پولیس نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد پولیس کی بطور ادارہ ساکھ متاثر کرنے اور متنازعہ بنانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین عمران خان نے شہباز گل پر مبینہ تشدد کے خلاف آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد پرکیس کرنیکا اعلان کیا اور دوران خطاب عمران خان نے شہباز گل کا ریمانڈ دینے والی خاتون مجسٹریٹ کو نام لیکر دھمکی بھی دی۔ اس حوالے سے اسلام آباد پولیس کا بھی بیان سامنے آیا ہے اور ترجمان نے کہا ہے کہ خاتون افسر اور دیگر پولیس افسران کو دھمکیاں دینا ریاستی اداروں کے خلاف عمل ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ اسلام آباد پولیس کا ہر افسر اور جوان اپنے فرائض منصبی قانون کے مطابق سرانجام دے رہا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھاکہ اسلام آباد پولیس کو بطور ادارہ ساکھ متاثر کرنے اور متنازع بنانے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.