پاکستان

چیف الیکشن کمشنر کا سوشل میڈیا پر جعلی اکائونٹس چلائے جانیکا انکشاف

جعلی اکاؤنٹس سے غلط بیانی کی جا رہی ہے، بعض شخصیات اور آرگنائزیشنز کی ای میلز کو ہیک کرلیا گیا ہے: ترجمان الیکشن کمشنر

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے نام سے سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس چلائے جانیکا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد جعلی اکائونٹس سے غلط بیانی کا بھی علم ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کا سوشل میڈیا کے کسی پلیٹ فارم پرکوئی اکاؤنٹ نہیں، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے نام پر سوشل میڈیا میں جعلی اکاؤنٹس بنائے گئے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس سے غلط بیانی کی جا رہی ہے، بعض شخصیات اور آرگنائزیشنز کی ای میلز کو ہیک کرلیا گیا ہے، ان ای میل اکاؤنٹس سے الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے سائبرکرائمز سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.