پاکستان

بجلی بلوں کے ذریعے فکسڈ سیلز ٹیکس کی وصولی کا معاملہ، وزیراعظم نے بڑی خوشخبری سنا دی

وزیراعظم نے بجلی بلوں کے ذریعے دکانداروں پر فکسڈ سیلزٹیکس کو متفقہ شرح سے زیادہ لاگو کرنے پر انکوائری کا حکم بھی دے دیا ہے

وزیراعظم میاں شہبازشریف نے عوام کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے بجلی بلوں کے ذریعے فکسڈ سیلز ٹیکس کی وصولی معطل کرتے ہوئے نیا لائحہ عمل اپنانے کی ہدایت کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت بجلی کے نرخ اور بلوں کے ذریعے فکسڈ سیلزٹیکس کلیکشن پر جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں خرم دستگیر، مفتاح اسماعیل، مصدق ملک اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے بجلی کے بلوں کے ذریعے فکسڈ سیلزٹیکس کی وصولی معطل کر نے کی ہدایت کی، اسی طرح وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکس وصولی کے لیے نیا لائحہ عمل مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے بجلی بلوں کے ذریعے دکانداروں پر فکسڈ سیلزٹیکس کو متفقہ شرح سے زیادہ لاگو کرنے پر انکوائری کا حکم بھی دے دیا ہے۔ ٹیکس وصولی پر فیصلے کے وقت تاجروں کے نمائندگان کو مشاورت میں شامل کیا جائے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ متعلقہ وزارتیں اور حکام فوری طور پربجلی کے نرخوں میں کمی کا مئوثر طریقہ کار وضع کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.