پاکستانفیچرڈ پوسٹ

فردوس عاشق اعوان کی کینیڈا فرار ہونے کی کوشش ناکام، بلیو پاسپورٹ کیسے حاصل کیا؟ سابق مشیر اطلاعات کا مؤقف کیا تھا؟ تمام تر تفصیل سامنے آگئی

سابق مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کینیڈا فرار ہونے کی کوشش کی خبروں کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا ہے

فردوس عاشق اعوان کی کینیڈا فرار ہونے کی کوشش ناکام، بلیو پاسپورٹ کیسے حاصل کیا؟ سابق مشیر اطلاعات کا مؤقف کیا تھا؟ تمام تر تفصیل سامنے آگئی ۔

تفصلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ 21 اگست کو دبئی میں ہونے والی ویمن پیس کپ میں بطور معاون میزبان شرکت کے لیے جا رہی تھی۔ میرا پاسپورٹ ضبط کر لیا گیا ہے۔ پیر کو سب کلیئر ہو جائے گا کہ معاملہ کیا ہے؟ انکا کہنا تھا کہ بلیو پاسپورٹ کے حوالے سے قومی اسمبلی کا قانون موجود ہے،اسے پڑھ لیا جائے۔ قانون کے مطابق ایک مرتبہ ایم این اے رہنے کے بعد کوئی بھی بلیو پاسپورٹ رکھنے کا مجاز ہے۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ میں نے اسی بلیو پاسپورٹ پر وزارت خارجہ سے نوٹ وربل کے ذریعے ہی دبئی کا ویزا لیا۔ میں نے سرکاری طریقے سے ہی ویزا لیا تھا،اگر کوئی مسئلہ تھا تو ویزا نہ دیتے۔ فردوس عاشق اعوان نے اپنے کینیڈا فرار ہونے کی باتوں کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرا پاسپورٹ ضبط کر لیا ہے،پیر کو سب کلیئر ہو جائے گا کہ معاملہ کیا ہے؟ قبل ازیں بلیو پاسپورٹ پر فردوس عاشق اعوان نے بیرون ملک جانے کی کوشش کی تھی جس پر ایف آئی اے نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر کارروائی کی اور بیرون ملک جانے سے روک دے دیا گیا۔

ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کرکے فردوس عاشق اعوان کو بیرون ملک سے جانے سے روک لیا۔ فردوس عاشق اعوان بلیو پاسپورٹ استعمال کرکے بیرون ملک کو روانہ ہونے کی خواہاں تھیں۔ فردوس عاش اعوان پرواز ای کے 615 پر دبئی جارہی تھیں، تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان بلیو پاسپورٹ استعمال کرکے بیرون ملک جانا چاہتی تھیں۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر فردوس عاشق اعوان کو آف لوڈ کردیا دیا گیا جس کی حکام نے تصدیق بھی کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.