پاکستانفیچرڈ پوسٹ

اسلام آباد میں اگر دفعہ 144 نافذ کی گئی تو کیا ہوگا؟ کیا ملک خانہ جنگی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے؟ شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کر کے اتحادی حکومت کی نیندیں اڑا دیں

عوام اسلام آباد میں دفعہ 144 کے 144 ٹکڑے کردیں گے، یہ جماعتیں عمران خان کو دیوار سے لگانے نکلی تھیں ' ان کی لکشمی چوک میں قبر بنے گی

اسلام آباد میں اگر دفعہ 144 نافذ کی گئی تو کیا ہوگا؟ کیا ملک خانہ جنگی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے؟ شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کر کے اتحادی حکومت کی نیندیں اڑا دیں ۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عوام اسلام آباد میں دفعہ 144 کے 144 ٹکڑے کردیں گے، یہ جماعتیں عمران خان کو دیوار سے لگانے نکلی تھیں، ان 13 جماعتوں کی لکشمی چوک لاہور میں قبر بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خا ن کے ساتھ عوام ہیں، عوام ہی جیتتے ہیں،یہ عوام میں جانے کے قابل نہیں جہاں جاتے ہیں چور کے نعرے لگتے ہیں، ایک طرف سارے چور اور دوسری طرف عمران خان اور عوام ہیں’ لیاقت باغ کا جلسہ تاریخی ہوگا، عمران خان کل بہت اہم اور تاریخی خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کا پتہ نہیں حلقہ کون سا ہے، آئی ایم ایف کے مطالبے کیلئے ملک کے قیمتی اثاثے بیچے جا رہے ہیں۔عمران خان کیخلاف سازش کو عوام نے مسترد کردیا، چاہتے ہیں ملک میں الیکشن ہوں۔ اس سے قبل سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ملک میں 43 فیصد مہنگائی بڑھ گئی ہے اور 4 ارب ڈالر کیلئے قومی اثاثے بھی دا ئوپر لگا دیئے ہیں، شیخ رشید نے خبردار کیا کہ ملک خانہ جنگی کے دہانے پر پہنچ گیاہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.