پاکستانفیچرڈ پوسٹ

کورونا کے بعد پنجاب میں ڈینگی کا راج، کیسز کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ، ایس او پیز پر عمل نا کرنے والوں کے خلاف تہلکہ مچا دینے والا پلان تشکیل دیدیا گیا

فواروں اور آؤٹ ڈور سوئمنگ پولز پر پابندی عائد کرنے کے ساتھ ساتھ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمات درج کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا

کورونا کے بعد پنجاب میں ڈینگی کا راج، کیسز کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ، ایس او پیز پر عمل نا کرنے والوں کے خلاف تہلکہ مچا دینے والا پلان تشکیل دیدیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے ڈینگی کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈینگی ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی زیر صدارت اجلاس میں ڈینگی کیسز میں اضافے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں فواروں اور آؤٹ ڈور سوئمنگ پولز پر پابندی عائد کرنے کے ساتھ ساتھ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمات درج کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ چیف سیکرٹری نے اجلاس میں کہا کہ گزشتہ برس کی نسبت اس سال ڈینگی کیسز زیادہ رپورٹ ہونا تشویشناک ہے، ڈینگی پر قابو پانے کے لیے اگلے 10روز نہایت اہم ہیں۔ کامران علی افضل نے خدشہ ظاہر کیا کہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے سے ڈینگی وبا کی صورت اختیار کر سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.