پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ملعون سلمان رشید سے متعلق عمران خان کے بیان کی اصل حقیقت کیا ہے؟ برطانوی اخبار کے صحافی اور چیئرمین تحریک انصاف اپنے اپنے بیان پر ڈٹ گئے

سلمان رشدی پر حملہ انتہائی خوفناک اور افسوسناک ہے : برطانوی اخبار کا مؤقف ، دی گارجین نے میری گفتگو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا : عمران خان

c

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ملعون سلمان رشدی سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ برطانوی اخبار نے سلمان رشدی سے متعلق گفتگو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کی۔ واضح رہے کہ برطانوی اخبار دی گارجین کے مطابق عمران خان نے انٹرویو کے دوران کہا کہ سلمان رشدی پر حملہ انتہائی خوفناک اور افسوسناک ہے اس حوالے سے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پیج پر چیئرمین تحریک انصاف کا ایک بیان جاری کیا گیا جس میں عمران خان کا کہنا ہے کہ برطانوی اخبار دی گارجین نے سلمان رشدی سے متعلق ان کی گفتگو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کی۔ عمران خان نے کہا کہ انہوں نے بھارت میں ملعون سلمان رشدی کو مدعو کرنے پر سیمینار میں شرکت سے انکار کیا تھا۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ انٹرویو میں انہوں نے گستاخ رسول کو سزا دینے کے اسلامی طریقہ کار کی وضاحت کی، سانحہ سیالکوٹ کا حوالہ دیا اور اسی تناظر میں سلمان رشدی کی بات کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.