پاکستان

کراچی، این اے 245 پر ضمنی انتخاب کے نتائج کا سلسلہ جاری، پی ٹی آئی کی برتری

این اے 245 کے 263 میں سے 81 پولنگ اسٹیشن کے غیرسرکاری و غیرحتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار 8235 ووٹ لیکر آگے

کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 245 پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے نتائج کا سلسلہ جاری ہے ، غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کو برتری حاصل ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 245 پرضمنی انتخاب کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ حلقہ این اے 245 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا وقت صبح 8 بجے شروع ہوا جو کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہا۔ ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو برتری حاصل ہے۔ این اے 245 کے 263 میں سے 81 پولنگ اسٹیشن کے غیرسرکاری و غیرحتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے محمود مولوی 8235 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ ایم کیو ایم امیدوار معید انور 3041 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار محمد احمد رضا نے 2188 ووٹ حاصل کیے۔ اس کے علاوہ آزاد امیدوار فاروق ستار 763 اور پاک سرزمین پارٹی کے امیداوار سید حفیظ الدین کو 306 ووٹ ملے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.