پاکستان

افغانستان سے متعلق بیان، رانا ثناء اللہ کا تردید بیان بھی سامنے آگیا

میرا جملہ تھا کہ عمران خان نے افغانستان میں ڈرون حملے سے متعلق ریاست پاکستان پر الزامات عائد کیے: رانا ثناء اللہ

افغانستان سے متعلق بیان، رانا ثناء اللہ کا تردید بیان بھی سامنے آگیا ‘ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے افغانستان سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رانا ثناء اللہ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہنا تھا کہ میرا جملہ تھا کہ عمران خان نے افغانستان میں ڈرون حملے سے متعلق ریاست پاکستان پر الزامات عائد کیے، ایسے الزامات کسی دشمن ملک اور افغانستان نے بھی نہیں لگائے۔ وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ میری گفتگو میں لفظ ”اور”کسی وجہ سے کٹ گیا تھا۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ میں یہ وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ افغانستان ہمارا برادر اسلامی ملک ہے، ہمارے افغانستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.