پاکستان

پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ، 9 جوان شہید ، 4 زخمی

شہداء کی نماز جنازہ منگلا چھاؤنی میں ادا کردی گئی ، نماز جنازہ میں کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحرشمشاد مرزا سمیت فوجی حکام شریک ہوئے

آزاد کشمیر میں پاک فوج کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے میں 9 جوان شہید اور 4 زخمی ہوگئے ہیں ، یہ حادثہ آزاد کشمیر کے علاقہ باغ کے قریب پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ آزاد کشمیرکے علاقے باغ کے قریب پیش آیا جس میں 9 جوان شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہداء کی نماز جنازہ منگلا چھانی میں ادا کردی گئی ہے، نماز جنازہ میں کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحرشمشاد مرزا سمیت فوجی حکام شریک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا کے جسد خاکی تدفین کے لیے آبائی علاقوں کو روانہ کیے جائیں گے، شہدا کی تدفین مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ کی جائیگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.