پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ملک میں مہنگائی کی شرح میں کیوں اضافہ ہو رہا ہے؟ آئی ایم ایف نے اپنی شرائط منوانے کے لئے کیا کر رہاہے؟ مولانا فضل الرحمن نے تمام حقیقت بیان کر دی

آئی ایم ایف نے گلے سے پکڑا ہوا ہے ،اپنی شرائط منوا رہا ہے،پنجاب ضمنی الیکشن میں کامیابی نیازی بیانیے کی مقبولیت کی دلیل نہیں

ملک میں مہنگائی کی شرح میں کیوں اضافہ ہو رہا ہے؟ آئی ایم ایف نے اپنی شرائط منوانے کے لئے کیا کر رہاہے؟ مولانا فضل الرحمن نے تمام حقیقت بیان کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اور جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے گلے سے پکڑا ہوا ہے ،اپنی شرائط منوا رہا ہے،پنجاب ضمنی الیکشن میں کامیابی نیازی بیانیے کی مقبولیت کی دلیل نہیں،آزاد کشمیر کو پاکستان کے ایک صوبے کا سٹیس دینے کی بات ہو رہی ہے،ملک سے ہماری وفاداری پر کوئی بحث نہیں کی جا سکتی۔ انہوں کہاکہ 1973 سے لے کر آج تک ایک بھی اسلامی قانون سازی نہیں ہوئی،ملک میں ایسی سیاسی فضا بنا دی جاتی ہے اور ایسی جماعتوں کو مسلط کردیا جاتا ہے کہ جنہیں قرآن وسنت سے کوئی دلچسپی نہیں ہوتی۔ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ انگریز کے دور کا تسلسل ہے مفاداتی سیاست کا،نمائندہ بھی مفاد کو دیکھتا ہے اور ووٹر بھی ، پھر کرپشن ہوتی ہے اور ملک کی ترقی رک جاتی ہے۔

انہوںنے کہاکہ ایک وقت تھا جب پاکستان نے چین کو قرضہ دیا آج ہم کہاں کھڑے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان مسلسل تنزل کی طرف جا رہا ہے اور طاقتور قوتیں سمجھتی ہیں کہ نظام ہمارے ہاتھ میں ہونا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ ہماری تنقید خیر خواہی کی بنیاد پر ہے،آئی ایم ایف نے گلے سے پکڑا ہوا ہے اپنی شرائط منوا رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ اس حد تک آزاد قوم ہیں کہ چودہ اگست تک جشن آزادی منا لیتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.