پاکستانفیچرڈ پوسٹ

چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف مقدمہ درج، گرفتاری کا امکان، عمران خان کی رہائش گاہ کی طرف جانے والا راستہ غیر متعلقہ افراد کے لئے بند کر دیا گیا

عمران خان کی رہائشگاہ جانیوالا راستہ غیرمتعلقہ افراد کیلئے بند کردیا گیا اور صرف عمران خان کے قریبی لوگوں اورعلاقہ مکینوں کو داخلے کی اجازت ہے

چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف مقدمہ درج، گرفتاری کا امکان، عمران خان کی رہائش گاہ کی طرف جانے والا راستہ غیر متعلقہ افراد کے لئے بند کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد ان کی گرفتاری کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کی بنی گالا میں رہائش گاہ کے باہر پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی رہائش گاہ جانے والا راستہ غیرمتعلقہ افراد کیلئے بند کردیا گیا اور صرف عمران خان کے قریبی لوگوں اورعلاقہ مکینوں کو داخلے کی اجازت ہے۔ پولیس کی اضافی نفری اور ایف سی اہلکار بھی موقع پر موجود ہیں جبکہ پی ٹی آئی کارکنان بھی اسی چوک پر جمع ہیں۔

دوسری جانب سینئر اینکر شہزاد اقبال کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہاعمران خان کو گرفتار کرنا چاہتے ہیں اور پی ٹی آئی سینیئررہنما نے بتایا کہ آئی جی کے پاس عمران خان کی گرفتاری کا آرڈر ہے۔ انہوں نے کہا کہ راناثناء اللہ نے کہا تھا کابینہ کی منظوری کے بعد عمران خان کو گرفتار کریں گے، عمران خان کو کب گرفتار کیا جائے گا یہ ابھی کنفرم نہیں۔ خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف پولیس کے اعلی افسران اور خاتون جج کو دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ عمران خان کے خلاف ایف آئی آر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کی گئی ہے اور یہ مقدمہ ڈیوٹی مجسٹریٹ علی جاویدکی مدعیت میں درج کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.