پاکستان

وزیراعظم ان ایکشن، بجلی کے زائد بلوں کی عوامی شکایات پر بھڑک اٹھے

وزیراعظم نے بجلی کے زائد بلوں کی عوامی شکایات کاسخت نوٹس لیا اور متعلقہ حکام کو بجلی کے بلوں پرفوری تفصیلی رپورٹ پیش کرنیکی ہدایت کی

وزیراعظم شہبازشریف بجلی کے زائد بلوں کی عوامی شکایات پر بلائے گئے ہنگامی اجلاس میں بھڑک اٹھے اور متعلقہ حکام کے خلاف سخت نوٹس بھی لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت بجلی بلوں سے متعلق شکایات پر ہنگامی اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر، معاون خصوصی احدچیمہ اور اعلی حکام شریک ہوئے۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے زائد بلوں کی عوامی شکایات کاسخت نوٹس لیا اور متعلقہ حکام کو بجلی کے بلوں پرفوری تفصیلی رپورٹ پیش کرنیکی ہدایت کی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام کی شکایات کے ازالے تک چین سے نہ بیٹھوں گا،وزیرِاعظم میں اپنی عوام سے ہمیشہ سچ بولنے کے عہد پر قائم ہوں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.