پاکستانفیچرڈ پوسٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماء شہباز گل کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ تومنظور کرلیا لیکن اسلام آباد پولیس پر ایسی پابندی لگا دی کہ سب ہاتھ ملتے رہ گئے

جسمانی ریمانڈ کے دوران ایس ایس پی رینک کا افسر سپروائز کرے 'نگران افسر اس بات کو یقینی بنائے کہ شہباز گل پرکوئی تشدد نہ ہو

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماء شہباز گل کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ تومنظور کرلیا لیکن اسلام آباد پولیس پر ایسی پابندی لگا دی کہ سب ہاتھ ملتے رہ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے گرفتار رہنما شہباز گل کے مزید جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست نمٹا دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ ہائیکورٹ نے شہباز گل پر تشدد کے معاملے پر وفاقی حکومت اور سیکرٹری داخلہ کو انکوائری افسر مقرر کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے ہائیکورٹ کے کسی ریٹائرڈ جج کو انکوائری افسر مقرر کرنے کا حکم دیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کے دوران ایس ایس پی رینک کا افسر سپروائز کرے اور نگران افسر اس بات کو یقینی بنائے کہ ریمانڈ کے دوران شہباز گل پرکوئی تشدد نہ ہو۔ خیال رہے کہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی منظوری دی تھی جس کیخلاف انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا تھا۔ آج پھر اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.