پاکستانفیچرڈ پوسٹ

اتحادی حکومت اب کتنے دن کی مہمان رہ گئی ہے؟ بڑی پیشگوئی سامنے آنے کے بعد حکومتی ایوانوں سمیت ملک بھر میں کھلبلی مچ گئی، ہر کوئی دنگ رہ گیا

10 ستمبر سے پہلے اتحادی حکومت کا تختہ الٹ جائے گا اور اقتدار عوام کے پاس چلا جائے گا اور چوروں لیٹروں سے جان چھوٹ جائے گی

اتحادی حکومت اب کتنے دن کی مہمان رہ گئی ہے؟ بڑی پیشگوئی سامنے آنے کے بعد حکومتی ایوانوں سمیت ملک بھر میں کھلبلی مچ گئی، ہر کوئی دنگ رہ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں حکومت کے خاتمے کے حوالے سے بڑی پیشن گوئی کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 10 ستمبر سے پہلے حکومت کا تختہ الٹ جائے گا اور اقتدار عوام کے پاس چلا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز سمیت دیگر رہنماؤں نے اس طرح کے سنگین بیانات دیے کہ ہم ججز کے بچوں کو نہیں چھوڑیں گے، ان کے خلاف تو کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حکمرانوں نے میڈیا کے خلاف تاریخ کی بد ترین سنسرشپ نافذ کی گئی ہے، کچھ میڈیا اداروں کے ساتھ مل کر جو آپریشن کیا جا رہا ہے ایسا مارشل لا میں بھی نہیں کیا گیا، ملک میں اس وقت عملی طور پر مارشل لا نافذ ہے اور اسی ضمن میں یہ ایف آئی آر درج کی گئی تھی جس میں عدالت نے ضمانت دی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہم اس مقدمے کے خلاف درخواست فائل کریں گے، یہ کیس بنتا نہیں تھا، اس کے علاوہ شہباز گل پر تشدد کی جیل حکام نے آج تصدیق کردی ہے، ان کے ریمانڈ سے متعلق حکم کا انتظار کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ رات جس طرح سے ملک کے شہروں اور قصبوں میں نکلے ہیں، اس سے حکمران طبقے کو سمجھ آگئی ہوگی کہ اگر عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو عوام کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آئے گا، اس وقت بھی سڑکوں کو بند کیا جا رہا ہے تاکہ لوگ اسلام آباد نہ پہنچ سکیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.