پاکستانفیچرڈ پوسٹ

عمران خان کی ڈوریاں کون ہلا رہا ہے ؟ اسے گرفتار ہونے سے کون بچا رہا ہے؟ ن لیگی رہنماء میاں جاوید لطیف نے ایسا انکشاف کر دیا کہ اپوزیشن حیران رہ گئی

یہ کیسا لاڈلہ ہے اور اس کو کون بچا رہا ہے؟ کون ہے جو آج بھی اسے گرفتار ہونے سے بچا رہا ہے، یہ ڈوری کہیں اور سے ہل رہی ہے

عمران خان کی ڈوریاں کون ہلا رہا ہے ؟ اسے گرفتار ہونے سے کون بچا رہا ہے؟ ن لیگی رہنماء میاں جاوید لطیف نے ایسا انکشاف کر دیا کہ اپوزیشن حیران رہ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماء میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ ہونا چاہیے، نواز شریف بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل ہوئے، یہ کیسا لاڈلہ ہے اور اس کو کون بچا رہا ہے؟ کون ہے جو آج بھی اسے گرفتار ہونے سے بچا رہا ہے، یہ ڈوری کہیں اور سے ہل رہی ہے، کیا ہم اسی طرح دیکھتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی کوئی اور ہے جو اس کی ڈوری آگے پیچھے کر رہا ہے، چور ڈاکو ملک کے مفاد کا سودا کرنے والا کھلے عام پھرے، ہم ریاست کے مفاد میں بولیں گے، جس ریاست کو بچانے کے لیے سیاست کی قربانی دی وہ قربانی مکمل نہیں ہے۔

جاوید لطیف نے کہا کہ معیشت کو اس حال تک پہنچانے والوں کو بے نقاب کرنے تک قربانی مکمل نہیں ہو سکتی، 2017 میں پھلتے پھولتے پاکستان کو کس نے ڈبویا اورا س حال تک پہنچایا۔ ان کا کہنا تھا پرویز الٰہی نے بطور اسپیکر پنجاب اسمبلی کہا کہ میری جماعت توڑ کر پی ٹی آئی کو بنایا جا رہا تھا، ہماری جماعت کو جس طرح کمزور کرنے کی کوشش کی گئی پرویز الٰہی سے سنیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے ساتھ ناانصافیوں کا مداوا نہ کیا گیا تو قوم برداشت نہیں کرے گی، ہم بتا رہے ہیں کہ نواز شریف آ رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.