پاکستان

ملک بھر میں پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر متاثر

پی ٹی سی ایل کی فائبر کیبل میں کئی جگہوں پر کٹ کے باعث انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی' 19 اگست کو بھی سسٹم میں فنی خرابی پیدا ہوئی تھی

ملک بھر میں پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر متاثر ہو گئی، جس کے بعد صارفین کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا جبکہ صارفین نیٹ خرابی کی وجہ سے نالاں بھی نظر آئے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد سمیت اہم شہروں میں صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پی ٹی سی ایل کی فائبر کیبل میں کئی جگہوں پر کٹ کے باعث انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی۔ دوسری جانب ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق شمالی اور سینٹرل ریجن میں پی ٹی سی ایل کی سروس متاثر ہے،ٹیمیں سروسز کو ترجیحی بنیادوں پر بحال کرنے میں مصروف ہیں۔ واضح رہے کہ ایک ہفتے میں دوسری بار انٹرنیٹ کا بڑا بریک ڈان ہوا،19 اگست کو بھی پی ٹی سی ایل کے ٹرانسمیشن سسٹم میں فنی خرابی پیدا ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.