پاکستان

شہباز شریف نے سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کیلئے بڑا قدم اٹھا لیا ، سب حیران

بین الاقوامی اداروں کو ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر بریفنگ دی جائے اور ان کو حکومتوں کی ریلیف اوربحالی کی کوششوں سے آگاہ کیاجائے

وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کے لئے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ڈونرز کانفرنس منعقد کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر و وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی سے متعلق امور پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ حکومت نے سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کیلئے ڈونر کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بین الاقوامی اداروں کو ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر بریفنگ دی جائے اور بین الاقوامی اداروں کو وفاقی وصوبائی حکومتوں کی ریلیف اوربحالی کی کوششوں سے آگاہ کیاجائے۔ وزیراعظم نے مخیرحضرات سیپرائم منسٹر فلڈ ریلیف فنڈ میں دل کھول کرعطیات جمع کرانے کی اپیل کی۔ وزیراعظم نے 40 ہزارخیمے اور ایک لاکھ راشن کے پیکٹس فوری متاثرہ علاقوں میں بھیجنے کی ہدایت کی اور کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی اور آبادکاری کیلئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کیے جائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.