پاکستان

توہین عدالت پر عمران خان کو سزا ہوئی تو کیا ہوگا؟ ماہر قانون دان نے پی ٹی آئی کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

توہین عدالت کی کارروائی میں عمران خان کو سزا ہوجاتی ہے تو 5 سال الیکشن نہیں لڑ سکیں گے:ماہر قانون و جسٹس (ر)شائق عثمانی

توہین عدالت پر اگر عمران خان کو سزا ہوئی تو کیا ہوگا ؟ ماہر قانون دان و جسٹس (ر) شائق عثمانی نے پاکستان تحریک انصاف والوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ماہر قانون دان شائق عثمانی کا کہنا تھاکہ صورتحال عام توہین عدالت کیس سے مختلف ہے کیونکہ عمران خان نے ایک جج کا نام لے کر کہا کہ ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ آپ کے خلاف فیصلہ ہو تو آپ اس پر تنقید کرسکتے ہیں، جج پر نہیں، جج کے فیصلے پر تنقید کرسکتے ہیں جج پر تنقید نہیں کرسکتے، غلطی میں کیا، جوش میں کیا جو بھی کیا غلط کام کیا۔ شائق عثمانی کا کہنا تھاکہ عمران خان کو اس کیس میں معافی ملنا بہت مشکل ہے، اگر عدالت سمجھتی ہے کہ توہین عدالت کی ہے تو 6 ماہ کی سزا ہوسکتی ہے، اگر عمران خان کو سزا ہوجاتی ہے تو پانچ سال الیکشن نہیں لڑ سکیں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ عمران خان خطرے میں نظر آرہے ہیں، جوش میں آکر غلطی کرچکے ہیں، جوشیلے آدمی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.