پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال کس حد تک تجاوز کر گیا؟ بجلی کے بھاری بلوں کے باوجود غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ عروج پرپہنچ گئی؟ عوام حکومت کیخلاف پھٹ پڑی

بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا، شہروں میں 4سے 6 گھنٹے جبکہ دیہاتوں میں6 سے 8 گھٹنے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال کس حد تک تجاوز کر گیا؟ بجلی کے بھاری بلوں کے باوجود غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ عروج پرپہنچ گئی؟ عوام حکومت کیخلاف پھٹ پڑی ۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع پاورڈویژن کے مطابق بجلی کی پیداوار22500 اور طلب 28500 میگاواٹ ہے جس کی وجہ سے بڑے شہروں میں3 گھنٹے اور چھوٹے شہروں میں 4 سے6 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ دیہات میں6 سے8گھنٹے کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صارفین کو لوڈشیڈنگ کے باوجود بجلی کے بھاری بلوں کا سامنا ہے، بجلی پیدا کرنے والے پاورپلانٹ بدستور تیل اورگیس سے محروم ہیں، اس حوالے سے وزارت توانائی مؤقف دینے سے گریزاں ہے جب کہ وزارت توانائی ویب سائٹ سے ڈیٹا پیج بھی ہٹادیاگیا ہے۔

جبکہ دوسری جانب ملک کے مختلف علاقوں سے بڑھتی ہوئی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا اور آگ لگا کر ٹریفک بھی بلاک کر دی، احتجاج کرنے والے شہریوں کا کہنا تھا کہ پہلے ہی ملک میں اتنی مہنگائی ہوچکی ہے کہ دو وقت کی روٹی پوری نہیں ہو رہی ہے اور دوسری طرف بجلی کے بلوں میں اتنا اضافہ کر دیا گیا کہ ہماری تو کمرہی ٹوٹ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.