پاکستانفیچرڈ پوسٹ

مالی سال کے اختتام تک ملکی زرمبادلہ ذخائر میں کتنا اضافہ ہوگا؟ قائمقام گورنر اسٹیٹ بینک مرتضیٰ سید نے عوام کو ایسی خوشخبری سنا دی کہ سب حیران رہ گئے

مالی سال کے اختتام تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب ڈالر ہو جائیں گے' آئی ایم ایف سے قرضہ بھی بہت جلد مل جائے گا : مرتضی سید

مالی سال کے اختتام تک ملکی زرمبادلہ ذخائر میں کتنا اضافہ ہوگا؟ قائمقام گورنر اسٹیٹ بینک مرتضیٰ سید نے عوام کو ایسی خوشخبری سنا دی کہ سب حیران رہ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں مرتضی سید نے کہا کہ رواں سال فروری سے اب تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب ڈالر کم ہوئے ہیں، یہ ذخائر آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر اور ادائیگیوں کی وجہ سے کم ہوئے۔ مرتضی سید نے کہا کہ مالی سال کے اختتام تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب ڈالر ہوجائیں گے جب کہ پاکستان کو مالی سال 2023ء میں 31 ارب ڈالر کی ضرورت رہے گی جس کے لیے پاکستان کو38 ارب ڈالرفراہمی کی یقین دہانیاں کرائی گئی ہیں۔ قائم مقام گورنر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ضرورت سے زائد فنڈنگ کا انتظام کرلیا ہے، آئندہ پیر کو آئی ایم ایف بورڈ سے اجلاس ہے جس کی منظوری کے بعد4 ارب ڈالر دوطرفہ ترسیلات حصول کا راستہ ہموار کریگی۔ مرتضی سید نے کہا کہ آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کے 6 روز کے اندر پاکستان کو ایک ارب 17 کروڑ ڈالر مل جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.