پاکستانفیچرڈ پوسٹ

لسبیلہ ہیلی کاپٹر انکوائری رپورٹ میں بڑے انکشافات’ پاک فوج کیخلاف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اور سرغنہ کا سراغ لگا لیا ‘ 178اکائونٹس کا تعلق کس پارٹی سے ہے؟ پتا چل گیا

مجموعی580 اکاؤنٹس میں سے 178 اکاؤنٹس کا تعلق پی ٹی آئی سے ،سب سے زیادہ سوشل میڈیا مہم چلانے والوں کا تعلق انہی اکاؤنٹس سے ہے

لسبیلہ ہیلی کاپٹر انکوائری رپورٹ میں بڑے انکشافات’ پاک فوج کیخلاف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اور سرغنہ کا سراغ لگا لیا ‘ 178اکائونٹس کا تعلق کس پارٹی سے ہے؟ پتا چل گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اور ان کے سرغنہ کا سراغ لگا لیا گیا ہے، لسبیلہ ہیلی کاپٹرکی انکوائری رپورٹ میں 580 اکاؤنٹس سوشل میڈیا مہم میں ملوث ہونے کے انکشافات سامنے آئے ہیں، مجموعی 580 اکاؤنٹس میں سے 178 اکاؤنٹس کا تعلق پی ٹی آئی جماعت سے نکلا،سب سے زیادہ سوشل میڈیا مہم چلانے والوں کا تعلق انہی اکاؤنٹس سے ہے، کل 580 اکاؤنٹس کے ذریعے 2 ہزار 350 پوسٹیں کی گئیں، لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سوشل میڈیا مہم میں 18 بھارتی اکانٹس بھی شامل رہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہدا اور پاک فوج کے سوشل میڈیا مہم چلانے والوں پر مقدمات درج کیے جائیں گے، پاک فوج اور شہدا سے متعلق منفی مہم چلانے میں ملوث افراد سے تفتیش کے بعد ان کے ہینڈلرز اور ماسٹرمائنڈ تک پہنچا جائے گا۔اس سے قبل دنیا نیوز کی رپورٹ میں کہا گیا کہ لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے پر منفی پراپیگنڈے کی انکوائری مکمل ہوگی ہے۔ چھ رکنی کمیٹی نے انکوائری رپورٹ مکمل کرلی ہے۔ رپورٹ میں سیاسی جماعتوں کو کلین چٹ مل گئی۔ رپورٹ میں پراپیگنڈہ انفرادی عمل قرار دے دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ معاملے میں سیاسی جماعتیں ملوث نہیں۔ کسی سیاسی جماعت کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے۔ انکوائری کمیٹی نے پروپیگنڈے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی سفارش کی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کے پروپیگنڈے کو انفرادی طور پر فروغ دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.