پاکستانفیچرڈ پوسٹ

سابق وزیراعظم عمران خان بھی خیبرپختونخوا حکومت کے نادہندہ نکلے، کے پی کے حکومت کا ہیلی کاپٹر کتنے افراد نے بغیر کسی اتھارٹی کے استعمال کیا؟ پتا چل گیا

عمران خان نے بغیر کسی قانونی اجازت کے ہیلی کاپٹر مختلف شہروں میں جلسوں کے انعقاد کے موقع پر166گھنٹوں تک استعمال کیا

سابق وزیراعظم عمران خان بھی خیبرپختونخوا حکومت کے نادہندہ نکلے، کے پی کے حکومت کا ہیلی کاپٹر کتنے افراد نے بغیر کسی اتھارٹی کے استعمال کیا؟ پتا چل گیا ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان بھی خیبر پختونخوا حکومت کے نادہندہ نکلے،خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر پی ٹی آئی چیرمین عمران خان سمیت 1800افراد نے بغیر کسی اتھارٹی کے استعمال کیا اور 34کروڑ روپے سے زائد رقم بھی ادا نہیں کی گئی،نیب حکام نے نادہندگان سے وصولی کیلئے صوبائی حکومت کو رقم وصول کرنے کیلئے خط لکھ دیا ہے۔ نیب خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری ہونے والے دستاویزات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کے زیر استعمال دو ہیلی کاپٹر جو گورنر اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا کیلئے خریدے گئے ہیں اوریہ دونوں ہیلی کاپٹروزیر اعلی خیبر پختونخوا کے کنٹرول میں رہتے ہیں۔ دستاویزات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے سابق وزیر اعلی پرویز خٹک کے دور میں بغیر کسی عہدے اور قانونی اجازت کے خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر مختلف شہروں میں جلسوں کے انعقاد کے موقع پر166گھنٹوں تک استعمال کیا اور اس کے ذمے مجموعی طور پر 7 کروڑ 4لاکھ 30ہزار روپے واجب الادہ ہیں جو اس کے ابھی تک ادا نہیں کئے ہیں نہ ہی خیبر پختونخوا حکومت نے اس رقم کی وصولی کیلئے سابق وزیر اعظم سے رابطہ کیا ہے دستاویزات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کے یہ دونوں ہیلی کاپٹر مجموعی طور پر 1800افراد نے 561گھنٹوں تک وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے حکم اور اجازت کے تحت استعمال کیا اور اس مد میں ان اافراد کے ذمے مجموعی طو رپر 37کروڑ 40لاکھ روپے سے زائد واجب الادہ ہیں جن میں ہیلی کاپٹر کرائے کی مد میں 23کروڑ 95لاکھ جبکہ مرمت کی مد میں 3کروڑ 70لاکھ روپے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا ہے دستاویزات کے مطابق یہ نیب حکام نے سابق وزیر اعظم عمران خان سمیت دیگر شخصیات سے فوری وصولیوں کیلئے خیبر پختونخوا حکومت کو خط لکھا ہے تاہم صوبائی حکومت کی جانب سے اس معاملے پر تاحال کسی قسم کی وصولی نہیںکی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.