پاکستان

سندھ میں بارشیں، جامشورو کا ڈیم بھی اپنی 8 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ بھر گیا

دراوٹ ڈیم کراچی سے لگ بھگ 125 کلومیٹر دور موٹروے ایم نائن پر تھانہ بولا خان کی حدود میں جھانگڑی گاؤں کے قریب واقع ہے

کراچی سے جڑے سندھ کے ضلع جامشورو کا غیر معروف مگر اسٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ دراوٹ ڈیم بھی اپنی 8 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ مکمل بھر گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق دراوٹ ڈیم کراچی سے لگ بھگ 125 کلومیٹر دور موٹروے ایم نائن پر تھانہ بولا خان کی حدود میں جھانگڑی گاؤں کے قریب واقع ہے۔ رقبہ، پانی کی گنجائش اور محل وقوع کے حساب سے دراوٹ ڈیم کا شمار صوبے کے بڑے ڈیمز میں ہوتا ہے۔ پہاڑی سلسلے کے بیچوں بیچ نئی باران ریور پر واپڈا کے تحت دراوٹ ڈیم کی تعمیر مارچ 2010 میں شروع کی گئی تھی۔ 9.4 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوئے اس ڈیم کا افتتاح سابق صدر آصف علی زرداری نے 9 مارچ 2013 کو کیا اور ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کا سلسلہ سال 2014 میں شروع ہوا۔ اس ڈیم کی لمبائی 306 میٹر اور اونچائی 46 میٹر ہے۔ دراوٹ ڈیم کا کیچمنٹ ایریا 20 لاکھ 17 ہزار ایکڑ پر مشتمل ہے۔ افتتاح کے بعد سے اب تک یہ ڈیم مکمل طور پر نہیں بھر سکا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.