پاکستانفیچرڈ پوسٹ

مسلم لیگ ن میں دڑاریں پڑنے کا انکشاف، بجلی کے بلوں میں بے پناہ اضافہ، عابد شیر علی نے مفتاح اسماعیل کو کھری کھری سنا دی، طلال چوہدری بھی میدان میں آگئے

18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ تھی، جس کو نواز شریف نے ختم کیا تھا، تب بھی آئی ایم ایف کا پریشر ہوتا تھا، آج مفتاح اسماعیل کے بیان پر افسوس ہوتا ہے

مسلم لیگ ن میں دڑاریں پڑنے کا انکشاف، بجلی کے بلوں میں بے پناہ اضافہ، عابد شیر علی نے مفتاح اسماعیل کو کھری کھری سنا دی، طلال چوہدری بھی میدان میں آگئے ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ آج ہمارا مقابلہ عمران خان سے نہیں ، بجلی کے بلوں سے شروع ہوگیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ تھی، جس کو نواز شریف نے ختم کیا تھا، اس وقت بھی آئی ایم ایف کا پریشر ہوتا تھا، آج مفتاح اسماعیل کے بیان پر افسوس ہوتا ہے۔ عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ مفتاح صاحب دفتر سے باہر نکلیں، عمران خان نے جو معاہدے کیے، مفتاح اسماعیل اس پر عمل نہ کریں، آئی ایم ایف سے نئے معاہدے کیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ہمارا مقابلہ عمران خان سے نہیں، بجلی کے بلوں سے شروع ہوگیا ہے، خدارا عوام کو ریلیف دیں، حلقوں میں جانامشکل ہوتا جارہا ہے، عوام کو ریلیف نہ دیا گیا تو ہم خود عوام کیساتھ احتجاج میں شامل ہوجائیں گے، 200 یونٹ تو ایک موٹر چلانے والے کا آجاتا ہے۔ رہنماء ن لیگ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اس وقت سیلاب کے ساتھ ساتھ بجلی کے بل بھی سیلاب ہیں،200 یونٹ تک ریلیف نا کافی ہے۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ سیلاب میں پنجاب اور کے پی کے وزرائے اعلیٰ غائب ہیں، دونوں وزرائے اعلیٰ عمران خان کے جلسے بھرنے میں مصروف ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.