پاکستان

محمہ تعلیم سندھ کا تمام سرکاری و نجی سکولوں کو مزید 2 دن بند رکھنے کا اعلان

موسم کی صورت حال کے پیش نظر مزید تعطیلات کا فیصلہ کیا گیا ہے، فیصلے کا اطلاق سندھ بھر کے تمام نجی و سرکاری اسکولوں اور کالجوں پر ہوگا

محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے میں بارشوں اور سیلابی صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے سرکاری و نجی اسکول اور کالج مزید 2 روز بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ صوبے بھر میں 26 اور 27 اگست کو سندھ بھر میں سرکاری و نجی اسکول اور کالج بند رہیں گے۔ محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ موسم کی صورت حال کے پیش نظر مزید تعطیلات کا فیصلہ کیا گیا ہے، فیصلے کا اطلاق سندھ بھر کے تمام نجی و سرکاری اسکولوں اور کالجوں پر ہوگا۔ صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ کے کئی اضلاع میں اب بھی سیلابی صورت حال ہے، سندھ کے بیشتر اسکولز اور کالجز زیر آب ہیں، اسکولز اور کالجز متاثرین کے ریلیف کیمپس میں بھی تبدیل کیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.