پاکستانفیچرڈ پوسٹ

شہباز شریف یا پاکستانی حکام دوحہ میں کس کی اسرائیلی حکام سے طیارے میں ملاقات ہوئی؟ پی ٹی آئی کی رہنماء شیریں مزاری نے بڑا سوال اٹھا دیا

اسرائیلی طیارہ تقریبا 9 گھنٹے تک ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے، یہ تمام معلومات کھلے ہوائی جہاز ٹریکر سے حاصل ہوئیں

شہباز شریف یا پاکستانی حکام دوحہ میں کس کی اسرائیلی حکام سے طیارے میں ملاقات ہوئی؟ پی ٹی آئی کی رہنماء شیریں مزاری نے بڑا سوال اٹھا دیا۔

تفصیلات کے مطابق رہنما تحریک انصاف شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ شہبازشریف منگل کو جے756 پر دوحہ پہنچے، بدھ کو اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کا ایک خصوصی مشن جیٹ این467 اے ایم اسرائیل سے دوحہ پہنچا۔ شیریں مزاری نے مزید کہا کہ اسرائیلی طیارہ تقریبا 9 گھنٹے تک وہاں رہا، دونوں طیارے تقریبا 9 گھنٹے تک ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے، یہ تمام معلومات کھلے ہوائی جہاز ٹریکر سے حاصل ہوئیں۔ شیریں مزاری نے سوال اٹھایا کہ کیا شہباز شریف یا پاکستانی حکام کی اسرائیلی حکام سے طیارے کے اندر کوئی ملاقات ہوئی؟ کیا میڈیا پر پکڑے جانے سے بچنے کیلئے کوئی ملاقات طیارے کے اندر ہوئی؟ یہ امریکی حکومت کی تبدیلی کا ایجنڈا ہو سکتا ہے؟ شیریں مزاری نے مطالبہ کیا کہ وزارت خارجہ کی جانب سے اس پر کوئی وضاحت آنی چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.