پاکستان

وفاقی کابینہ اور پاک فوج کے افسران نے ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب فنڈ میں دینے کا اعلان کر دیا

پاک فوج کے تمام جنرل آفیسرز نے فلڈ ریلیف آپریشن کیلئے ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کی ہے: آئی ایس پی آر

ملک میں حالیہ بارشوں کے بعد سیلاب کی تباہ کاریوں کے پیش نظر ہونے والے نقصانات کو مد نظررکھتے ہوئے وفاقی کابینہ اور پاک فون کے افسران نے ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب فنڈ میں دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں حالیہ بارشوں کے بعد سیلاب کی تباہ کاریوں کے پیش نظر وفاقی کابینہ اور پاک فوج کے افسران کی ایک ماہ کی تنخواہ فلڈ ریلیف فنڈ میں دی جائے گی۔ وفاقی کابینہ نے ایک ماہ کی تنخواہ فلڈ ریلیف کیلئے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی کابینہ کے ارکان کی ایک ماہ کی تنخواہ وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع ہوگی۔ علاوہ ازیں انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر)کا بھی کہنا ہے پاک فوج کے تمام جنرل آفیسرز نے فلڈ ریلیف آپریشن کیلئے ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.