پاکستانفیچرڈ پوسٹ

وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل، بین الاقوامی تنظیموں نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے کتنے کروڑ ڈالر امداد کا اعلان کر دیا؟ چونکا دینے والی خبر سامنے آگئی

بین الاقوامی تنظیموں اور مالی اداروں نے 50 کروڑ ڈالر سے زائد فوری امداد کا اعلان کیا ہے، شہبازشریف نے پاکستانیوں کی مدد کا خیر مقدم کیا ہے

وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل، بین الاقوامی تنظیموں نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے کتنے کروڑ ڈالر امداد کا اعلان کر دیا؟ چونکا دینے والی خبر سامنے آگئی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف کی اپیل پر بین الاقوامی تنظیموں نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کا اعلان کردیا۔ بین الاقوامی تنظیموں اور مالی اداروں نے 50 کروڑ ڈالر سے زائد فوری امداد کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بین الاقوامی اداروں و تنظیموں کی مشکل میں پھنسے پاکستانیوں کی مدد کا خیر مقدم کرتا ہوں، حکومت سیلاب متاثرین کے فوری ریسکیو اور بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کارلا رہی ہے، حکومت نے مشکل معاشی صورتحال میں ہونے کے باوجود فلڈ ریلیف کیش پروگرام شروع کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ترجیحی بنیادوں پر سیلاب متاثرین کے ریسکیو اور ریلیف کیلئے آپریشن کر رہی ہے، ریسکیو کے بعد سیلاب متاثرین کی بحالی اور تباہ شدہ انفرا اسٹرکچر کی تعمیر پر کام کریں گے۔ اس حوالے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک نے وزیراعظم کو 35 کروڑ ڈالر کی فوری امداد سے آگاہ کیا، کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک نے وزیرِ اعظم کے فلڈ ریلیف کیش پروگرام کی تعریف کی، ورلڈ بینک یہ امداد رواں ہفتے کے آخر تک مکمل طور پر فراہم کر دے گا۔ اعلامیے کے مطابق ورلڈ فوڈ پروگرام نے سیلاب متاثرین کیلئے 11 کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا جبکہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے 2 کروڑ ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یوکے ایڈ نے 15 لاکھ پاؤنڈ کی فوری امداد کا اعلان کیا ہے جبکہ یوکیایڈ نے سیلاب متاثرین سے متعلق منصوبوں کیلئے 3 کروڑ 80 لاکھ پانڈ فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.