پاکستانفیچرڈ پوسٹ

اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان کے درمیان اختلافات ختم کروانے کے لئے کوششیں دوبارہ شروع کرنے کا انکشاف، اہم کردار کون ادا کر رہا ہے؟ بڑی خبر سامنے آگئی

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان اختلافات کو ختم کروانے کیلئے پی ٹی آئی کے اندر سے اور وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے نئی کوششیں شروع کی گئی ہیں

اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان کے درمیان اختلافات ختم کروانے کے لئے کوششیں دوبارہ شروع کرنے کا انکشاف، اہم کردار کون ادا کر رہا ہے؟ بڑی خبر سامنے آگئی ۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و کالم نگار انصار عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے اندر سے اور وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے نئی کوششیں شروع کی جا رہی ہیں تاکہ پارٹی چیئرمین عمران خان کو ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ٹکراؤ سے روکا جا سکے۔ اندرونی ذرائع کے مطابق جو شخص اس سلسلے میں سب سے زیادہ کام کر رہے ہیں ان کا نام فیصل واوڈا ہے جب کہ پرویز خٹک کی جانب سے بھی کوششیں کی جا رہی ہیں۔پنجاب میں پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت، ق لیگ سے پرویز الہی اور ان کے بیٹے مونس الہی عمران خان کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عمران خان کو مشورہ دیا جا رہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کشیدگی پی ٹی آئی اور عمران خان کے مفاد میں نہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ پی ٹی آئی، ادارے اور ساتھ ہی ملک کو بھی نقصان ہو گا۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ کوششیں عمران خان کو ملٹری اسٹیلشمنٹ کے حوالے سے نرم کر سکتی ہیں اور آنے والے دنوں میں یہ تبدیلی بغور دیکھی جا سکے گی۔دلچسپ بات ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو عمران خان کے اسٹیبلشمنٹ کی جانب جارحانہ رویے پر خوش نہیں لیکن عمران خان کے منہ پر بات کہنے کی جرات چند ایک میں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.