پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پی ٹی ایم کی ہمدرد گلالئی اسماعیل اور اسکے والدین کو خفیہ اکاؤنٹس میں بھارت سمیت دوسرے ممالک سے کروڑوں روپے کی رقم منتقلی کا انکشاف، سب چونک گئے

کروڑوں روپے کی منتقلی پکڑنے کے بعد گلالئی اسماعیل، اس کے والد محمد اسماعیل اور والدہ الفت اسماعیل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

پی ٹی ایم کی ہمدرد گلالئی اسماعیل اور اسکے والدین کو خفیہ اکاؤنٹس میں بھارت سمیت دوسرے ممالک سے کروڑوں روپے کی رقم منتقلی کا انکشاف، سب چونک گئے ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی ایم کی ہمدرد گلالئی اسماعیل اور اسکے والدین کو خفیہ اکاؤنٹس میں بھارت سمیت دوسرے ممالک سے کروڑوں روپے کی رقم منتقل گئی ۔ اداروں نے گلالئی اسماعیل کے اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے کی منتقلی پکڑ لی ہے جس کے بعد گلالئی اسماعیل، اس کے والد محمد اسماعیل اور والدہ الفت اسماعیل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد پولیس نے کچھ عرصہ قبل گلالئی اسماعیل کے خلاف فوج کے خلاف الزامات میں دو مقدمات درج کئے تھے، انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت در ج کئے گئے مقدمے میں ایف آئی اے خیبر پختونخوا نے دہشت گرد تنظیموں اور ملک دشمن عناصر کی مالی معاونت کے الزام میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاتھا۔ ایف آئی اے نے 2018 میں مشکوک سرگرمیوں کی رپورٹ ملنے پر آویئر گرلز سیڈز آف پیس نامی این جی اوز کی چیئرپرسن کے بنک اکاونٹس میں آنے والی رقوم اورمنتقل کئے گئے فنڈز کی تفصیل بھی حاصل کرلی ہیں جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ فلاحی کاموں کی آڑ میں دہشت گرد تنظیموں کیلئے کام کرتے ہیں اور ان کی مالی معاونت بھی کرتے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ عناصر پاکستان کی ساکھ اور سالمیت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.