پاکستانفیچرڈ پوسٹ

سیلاب اور بارشوں سے تیار فصلیں تباہ ہونے سے ملک بھر میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں، 60 سے 70 روپے میں فروخت ہونیوالی سبزیاں 250 سے500 روپے تک پہنچ گئیں

مارکیٹ میں ٹماٹر 160 روپے تک جاپہنچا، لہسن 320 روپے تک ، بیگن 150 کھیرا 150 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے

سیلاب اور بارشوں سے تیار فصلیں تباہ ہونے سے ملک بھر میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں، 60 سے 70 روپے میں فروخت ہونیوالی سبزیاں 250 سے500 روپے تک پہنچ گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اور بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب کے باعث سبزیوں کی تیار فصلیں تباہ ہونے سے قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں۔60 سے 70 روپے میں فروخت ہونے والی سبزیاں 250 سے 500 روپے تک ہوگئی ہے ، مقامی مارکیٹ میں پیاز 120 روپے سے 140 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے۔ مارکیٹ میں ٹماٹر 160 روپے تک جاپہنچا، لہسن 320 روپے تک ، بیگن 150 کھیرا 150 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔مارکیٹ میں بھنڈی کی قیمت 160 سے 170 روپے فی کلو جبکہ دھنیا اور پودینے کی گڈی 30 روپے تک کی ہوگئی ہے۔اسی طرح 60 روپے فی کلو میں فروخت ہونی والی ترئی 250 روپے فی کلو تک جاپہنچی، لوکی فی کلو 150 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔70 روپے میں بکنے والی پالک 250 روپے ، پھول گوبی 150 روپے فی کلو اور شملہ مرچ 250 روپے فی کلو ہوگئی۔سبزی فروش کا کہنا ہے کہ سلاد پتہ 80 سے 100 روپے کلو فروخت ہونے والا اب 500 روپے کلو پہنچ گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.