پاکستانفیچرڈ پوسٹ

حکومتی دعوے ٹھس، مفتاح اسماعیل نے ایک بار پھر عوام پر پٹرول بم گرانے کی منصوبہ بندی مکمل کرلی، قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوگا؟ سنسنی مچا دینے والی خبر آگئی

ٹیکس اہداف مکمل نا ہوئے تو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کے لئے جی ایس ٹی لگائیں گے: مفتاح اسماعیل

حکومتی دعوے ٹھس، مفتاح اسماعیل نے ایک بار پھر عوام پر پٹرول بم گرانے کی منصوبہ بندی مکمل کرلی، قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوگا؟ سنسنی مچا دینے والی خبر آگئی ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماء و وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عالمی بینک سے370 ملین ڈالر ایک دو روز میں مل جائیں گے، اے ڈی بی،یورپین یونین اور امریکا کی جانب سے بھی مالیاتی امداد ملی ہے، آئی ایم ایف سے بات ہوئی ہے، ٹیکس اہداف حاصل نہ ہوئے توپیٹرولیم مصنوعات پرجی ایس ٹی لگا دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قطر نے تین ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی منظوری دی ہے، قطر نے 8 ہزار میگاواٹ سولر پلانٹس لگانے میں دلچسپی ظاہر کی، قطر ائیر پورٹس کو لانگ ٹرم لیز پر چاہتا ہے اور سی پورٹس پر سرمایہ کرے گا جب کہ روز ہوٹل کو بیچنے کی جو بات ہو رہی ہے اس میں کوئی صداقت نہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ 4 ارب ڈالر کی فنانسنگ گیپ کو پورا کر لیا گیا ہے، یو اے ای نے اعلان کیا کہ پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے، سعودیہ ارب کی جانب سے بھی مؤخر ادائیگیوں پر تیل کی سہولت ملے گی جب کہ مارچ اور اپریل تیل کے مہنگے سودوں کے باعث بجلی مہنگی پیدا ہوئی۔ مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ مئی کے فیول ایڈجسٹمنٹ کے چارجز اگست کے مہینے میں آئے ہیں، فیول مہنگا تھا اس لیے مئی میں بجلی بہت زیادہ مہنگی بنی تھی۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ55 فیصد صارفین سے اس ماہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز نہیں لیں گے جس کے تحت ایک کروڑ 71 لاکھ صارفین سے یہ فیول ایڈجسمنٹ چارجز نہیں لیے جائیں گے، مئی میں جن لوگوں نے بجلی200 یونٹ سے کم استعمال کی ہے ان کے بل ٹھیک کرکے دوبارہ بھیجے جائیں گے اس لیے جنہوں نے200 یونٹ تک کے بل جمع نہیں کرائے ہیں وہ پرانا بل جمع نہ کریں نیا بل آئے گا جب کہ200 سے300 یونٹ تک کے بل والوں کے لیے بھی کمیٹی غور کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.