پاکستان

لاہور سے کراچی اور کوئٹہ کے درمیان چلنے والی تمام ٹرینیں معطل، شہری خوار

ٹرینوں کو سکھر اور حیدرآباد میں شدید بارشوں اور ریلوے ٹریک کے اوپر پانی آ جانے کی وجہ سے 5 دن کیلئے معطل کیا گیاہے

پاکستان ریلویز نے 26 سے 30 اگست تک لاہور سے کراچی اور کوئٹہ کے درمیان چلنے والی تمام ٹرینوں کو معطل کرنے کے بعد شہری خوار ہو نے لگے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ لاہور سے کراچی اور کوئٹہ کے درمیان چلنے والی تمام ٹرینوں کو سکھر اور حیدرآباد میں شدید بارشوں اور ریلوے ٹریک کے اوپر پانی آ جانے کی وجہ سے 5 دن کیلئے معطل کیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ یہ اقدام ممکنہ حادثات سے بچنے اور مسافروں کے جان ومال کی حفاظت کیلئے اٹھایا گیا۔ حکام کے مطابق تمام مسافر اپنے قریبی ریزرویشن آفس جاکر اور آن لائن والے اپنی ایپ پر جاکر فل ریفنڈ لے سکتے ہیں اور مزید معلومات کیلئے ریلوے انکوائری آفس یا 117 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.