پاکستانفیچرڈ پوسٹ

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں روز مرہ زندگی کی بحالی کے لئے وزارت داخلہ نے بڑا قدم اٹھا لیا، پاک فوج کی تعیناتی کیلئے سمری وفاقی کابینہ کو ارسال

چاروں صوبائی حکومتوں نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں فوج تعینات کرنے کی ریکوزیشن بھجوائی، مدد کیلئے پاک افواج کی تعیناتی کی جارہی ہے

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں روز مرہ زندگی کی بحالی کے لئے وزارت داخلہ نے بڑا قدم اٹھا لیا، پاک فوج کی تعیناتی کیلئے سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ سول حکومت کی مدد کیلئے چاروں صوبوں میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے اور آرٹیکل 245 کے تحت فوج تعیناتی کی سمری وفاقی کابینہ کوحتمی منظوری کیلئے بھجوادی ہے۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ چاروں صوبائی حکومتوں نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں فوج تعینات کرنے کی ریکوزیشن بھجوائی، ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشنزمیں مدد کیلئے پاک افواج کی تعیناتی کی جارہی ہے، پاک افواج کو چاروں صوبوں کے سیلاب سے آفت زدہ علاقوں میں تعینات کیا جارہا ہے۔ وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کے مطابق حکومت پنجاب نے ڈی جی خان میں سیلاب متاثرہ علاقوں اور خیبرپختونخوا حکومت نے ڈی آئی خان میں فوج تعیناتی کی ریکوزیشن کی ہے جبکہ حکومت بلوچستان نے نصیرآباد، جھل مگسی، صحبت پور، جعفرآباد اورلسبیلہ میں فوج کی تعیناتی کیلئے ریکوزیشن کی ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ سندھ حکومت نے سیلابی علاقوں کیلئے فوج تعینات کرنے کی ریکوزیشن بھیجی ہے۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھاکہ کنٹرول روم سے سیلاب کی صورتحال کو مسلسل مانیٹر کیا جارہاہے، سیلاب سے متاثرہ لوگوں کسی صورت اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.