پاکستانفیچرڈ پوسٹ

مسلم لیگ ن کے قائد اور وزیراعظم شہباز شریف کے مابین اختلافات کی افواہیں، سابق وزیراعظم نوازشریف میدان میں آگئے، بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

مجھے امید ہے کہ انتہائی مشکل حالات میں ایس ایس کی مخلصانہ اور انتھک کوششیں ثمر آور ہوں گی اور وہ ملک کو گندگی سے نکالیں گے: نوازشر یف

مسلم لیگ ن کے قائد اور وزیراعظم شہباز شریف کے مابین اختلافات کی افواہیں، سابق وزیراعظم نوازشریف میدان میں آگئے، بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور قائد مسلم لیگ (ن)نواز شریف نے اپنے اور شہباز شریف کے مابین کسی بھی طرح کے اختلاف کی تردید کر دی ۔ نواز شریف نے لکھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور مجھ سے منسوب منفی تبصرے گمراہ کن اور بے بنیاد ہیں ، مجھے امید ہے کہ انتہائی مشکل حالات میں ایس ایس(شہباز شریف )کی مخلصانہ اور انتھک کوششیں ثمر آور ہوں گی اور وہ ملک کو عمران خان کی پیدا کردہ گندگی سے نکالیں گے۔

خیال رہے کہ شیخ رشید نے گزشتہ روز کہا تھا کہ عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ ہونے والے الیکشن سے بھاگ رہے ہیں اور اسٹیبلشمنٹ کو مدد کے لیے پکاررہے ہیں، عوام کی چیخیں فرش سے عرش تک پہنچ رہی ہیں، نوا زشریف کو بھی سمجھ آ چکی ہے کہ اپنے اقتدار کیلئے شہباز شریف کس حد تک جا سکتے ہیں ، ستمبر کا مہینہ ستمگر ہوگا ۔ جلد ن اور ش آمنے سامنے ہونگے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.