پاکستان

سیلاب متاثرین کے لئے آرمی ریلیف ہیلپ لائن متعارف

یہ تمام ہیلپ لائن استعمال میں ہیں، سیلاب میں پھنسے افراد کی کال موصول ہوتے ہی امدادی ٹیمیں مدد کو پہنچیں گی: ترجمان پی ڈی ایم

پاکستان آرمی نے خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کے لیے آرمی ریلیف ہیلپ لائن 1125متعارف کروا دی اس کے علاوہ پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیلاب متاثرین کسی بھی ہنگامی صورتحال اور امدادی کارروائیوں کے لیے1125پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ صوبے میں سیلاب متاثرین پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)کے ہیلپ لائن نمبر1700پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔ دوسری جانب پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سیلاب متاثرین پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129، ریسکیو1122 اور 15پر امداد کے لیے کال کر سکتے ہیں۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق یہ تمام ہیلپ لائن استعمال میں ہیں، سیلاب میں پھنسے افراد کی کال موصول ہوتے ہی امدادی ٹیمیں مدد کو پہنچیں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.