پاکستان

وفاقی حکومت کے بعد پاکستان آرمی نے بھی فلڈ ریلیف ڈونیشن اکائونٹ قائم کر دیا

اکاؤنٹ کا ٹائٹل ''سیلاب متاثرین کے لیے آرمی ریلیف''رکھا گیا جس کا اکائونٹ نمبر 00280100620583 یہ ہے

وفاقی حکومت کے بعد پاکستان آرمی نے بھی سیلاب زدگان کی مدد کے لیے فلڈ ریلیف ڈونیشن اکاؤنٹ قائم کر دیا’ یہ اکائونٹ عسکری بینک میں اوپن کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیلاب زدگان کی مدد کے لیے عطیات عسکری بینک کے اکانؤٹ نمبر00280100620583 میں جمع کرائے جا سکتے ہیں، اکاؤنٹ کا ٹائٹل "سیلاب متاثرین کے لیے آرمی ریلیف” رکھا گیا ہے۔ اس سے قبل سیلاب زدگان کی مدد کے لیے پاک فوج کے نام پر غلط اکانٹ سے متعلق خبریں زیر گردش تھیں جس پر آئی ایس پی آر نے ایک وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیلاب زدگان کی مدد کے لیے ہمارا کوئی اکانٹ نہیں ہے، عوام سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے امدادی رقوم حکومت پاکستان کے متعین کردہ اکانٹ میں جمع کروائیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے نوشہرہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کیا اور فوجی جوان اور افسران کو سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں تمام اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر پشاور نے متاثرہ آبادی کی مدد کے لیے تمام وسائل استعمال کرنے کی ہدایت بھی کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.