پاکستان

برطانیہ اور یو اے ای کے بعد آذربائیجان بھی پاکستانی سیلاب زدگان کی امداد کیلئے میدان میں آگیا

آذری صدر کے حکم پر حکومت نے سیلاب متاثرین کیلئے 20 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے: پاکستان میں قائم آذربائیجان کے سفارتخانہ

برطانیہ اور متحدہ عرب امارات کے بعد آذربائیجان نے بھی پاکستان کے سیلاب زدگان کی امداد کے لئے میدان میں آگیا ، اربوں ڈالر کی امداد کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو اس وقت تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا ہے اور اب تک 950 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ پاکستان نے بین الاقوامی برادری سے امداد کی اپیل کی ہے اور آج برطانیہ اور متحدہ عرب امارات نے امداد کا اعلان کیا ہے تاہم اب ایک اور برادر اسلامی ملک آذربائیجان نے بھی امداد کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان میں قائم آذربائیجان کے سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آذری صدر کے حکم پر حکومت نے سیلاب متاثرین کیلئے 20 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔ سیلاب متاثرین کی مدد کے اعلان پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے آذربائیجان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.