پاکستان

مفتاح اسماعیل سے ڈیل کب سے جاری، کیا کوئی جواب ملا؟ تیمور سلیم جھگڑا نے واضح کر دیا

را ایم او یو سائن کرنا ان کی ضرورت تھی، ہم نے 24 گھنٹوں کے اندر جواب دیا اور ایم اویو پردستخط کیے: تیمور سلیم جھگڑا کا جواب

صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیرخزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے ساتھ ڈیل کر رہا ہوں لیکن تاحال ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔

تفصیلات کے مطابق کے پی کے کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ ایک ماہ سے مفتاح اسماعیل کے ساتھ ڈیل کر رہا ہوں، ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں آ رہا۔ ان کا کہنا تھاکہ ہمارا ایم او یو سائن کرنا ان کی ضرورت تھی، ہم نے 24 گھنٹوں کے اندر جواب دیا اور ایم اویو پردستخط کیے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھاکہ افسوس مسلم لیگ ن کی حکومت میں بات چیخ کر کی جاتی ہے، ہم کبھی وفاق کے مفاد کے ساتھ نہیں کھیلیں گے، ہم غدار نہیں، صوبے کے مفاد پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.