پاکستان

سندھ میں بھی سیلاب نے بڑی تباہی مچا دی، گوٹھ ڈوب گئے، سڑکیں بھی بہا گئیں

شکارپور کا 800 گھروں پرمشتمل فقیر گوٹھ سیلاب نے اجاڑ ڈالا، گوٹھ ہر طرف سے دلدل اور کیچڑ سے بھرا ہوا ہے

سندھ میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے، گوٹھ ڈوب گئے اور سیلابی ریلے اپنے ساتھ سڑکیں بھی بہا لے گئے، زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شکارپور کا 800 گھروں پرمشتمل فقیر گوٹھ سیلاب نے اجاڑ ڈالا، گوٹھ ہر طرف سے دلدل اور کیچڑ سے بھرا ہوا ہے، سیلابی ریلہ تباہی مچاتے ہوئے اپنے ساتھ سڑکیں بھی بہا لے گیا جس کے باعث متاثرین کے لیے گاؤں سے باہر نکلنے کا راستہ نہیں رہا۔ انتظامیہ کے مطابق خیرپور پیر محمد راشدی درگاہ کے دروازے سیلاب متاثرین کے لیے کھول دیے گئے جہاں سینکڑوں افراد کو سر چھپانے کی جگہ کے ساتھ کھانے پینے اور طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.