پاکستان

ترک صدر کا پاکستانی وزیراعظم کو ٹیلی فون، پاکستانی عوام کی بھرپور مدد کے عزم کا اظہار

ان کا ملک ہمیشہ پاکستان کی مدد کرے گا، ہم ہمیشہ کی طرح مشکل وقت میں پاکستانی عوام کی ہرقسم کی مدد کے لیے تیار ہیں: رجب اردوان

ترک صدر نے وزیراعظم پاکستان کو ٹیلی فون کیا اور شدید بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر اظہار تعزیت کیا اور پاکستانی عوام کی بھرپور مدد کے عزم کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے ترک صدر کو پاکستان میں سیلاب کی تازہ ترین صورت حال اور ہنگامی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کے لیے حکومتی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان کو جون2022 کے وسط سے ریکارڈ بارشوں کے ساتھ غیر معمولی مون سون موسمی صورت حال کا سامنا ہے۔ رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ ان کا ملک ہمیشہ پاکستان کی مدد کرے گا، ہم ہمیشہ کی طرح مشکل وقت میں پاکستانی عوام کی ہرقسم کی مدد کے لیے تیار ہیں۔ وزیراعظم نے انسانی بنیادوں پر امداد پر ترک صدر کا شکریہ ادا کیا اور دو طرفہ تناظر میں تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.