پاکستانفیچرڈ پوسٹ

نوازشریف کا براہ راست قوم سے خطاب، سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے پارٹی کے تمام اراکین اسمبلی اور کارکنان کو ایسی ہدایات کر دیں کہ سب چونک گئے

شہباز شریف کو شاباش دیتا ہوں کہ وہ سیلاب متاثرین کے لیے بہترین کام کر رہے ہیں، مریم نواز بھی امدادی کاموں کا جائزہ لینے جا رہی ہیں

نوازشریف کا براہ راست قوم سے خطاب، سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے پارٹی کے تمام اراکین اسمبلی اور کارکنان کو ایسی ہدایات کر دیں کہ سب چونک گئے ۔

تفصیلات کے مطابق سیلاب متاثرین کی امداد کے حوالے سے براہ راست خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ پارٹی کے تمام اراکین اسمبلی اور کارکن تمام کام چھوڑ کر سیلاب متاثرین کی مدد میں لگ جائیں،اپنی تمام تر صلاحیتیں سیلاب متاثرین کے لیے لگا دیں۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو شاباش دیتا ہوں کہ وہ سیلاب متاثرین کے لیے بہترین کام کر رہے ہیں، مریم نواز بھی امدادی کاموں کا جائزہ لینے جا رہی ہیں، مریم نوازسیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی، شہباز شریف اور مریم نواز قوم کے ساتھ مل کر دکھی انسانیت کا ہاتھ تھامیں گے، متاثرین کو تنہا ء نہیں چھوڑیں گے، یہ وقت سیاست کا نہیں متاثرین کی امداد اور ان کے زخموں پر مرہم رکھنے کا ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ اپنے اعمال کا جائزہ لینا کا موقع ہے، بلاشبہ سیلاب بہت بڑی قدرتی آفت ہے، سیلاب سے ہزاروں افراد لقمہ اجل اور لاکھوں بیگھر ہوچکے ہیں، یہ وقت کوئی اورکام کرنے کا نہیں متاثرین کی مدد کا وقت ہے، متاثرین کی دل کھول کر امداد کریں۔ نواز شریف نے اپیل کی کہ متاثرین سیلاب کے لیے کیمپس لگائے جائیں، متاثرین کو خیمے فراہم کیے جائیں، پریشان حال لوگ آپ کی امداد کے منتظر ہیں، سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے، قوم سے اپیل ہے کہ آپ بھی آگے بڑھیں اور سیلاب متاثرین کی بھر پور مدد کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.