پاکستانفیچرڈ پوسٹ

آئی ایم ایف کو خط بھیجنے کا معاملہ، وزیرخزانہ خیبرپختونخوا تیمور خان جھگڑا نے مفتاح اسماعیل کو ایسا چیلنج کر دیا کہ حکومت سمیت دیگرجماعتیں بھی سکتے میں آگئیں

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل ثابت کردیں کہ میں نے آئی ایم ایف کو خط بھیجا ہے تو میں مستعفی ہوجاؤں گا: تیمور خان جھگڑا کا بڑا چیلنج

آئی ایم ایف کو خط بھیجنے کا معاملہ، وزیرخزانہ خیبرپختونخوا تیمور خان جھگڑا نے مفتاح اسماعیل کو ایسا چیلنج کر دیا کہ حکومت سمیت دیگرجماعتیں بھی سکتے میں آگئیں ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ خیبرپختونخوا تیمور خان جھگڑا نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل ثابت کردیں کہ میں نے آئی ایم ایف کو خط بھیجا ہے تو میں مستعفی ہوجاؤں گا۔ ایک بیان میں وزیر خزانہ خیبرپختونخوا تیمور خان جھگڑا کا کہنا تھا کہ میں نے آئی ایم ایف کو خط نہیں بھیجا، مفتاح اسماعیل آپ کو پتہ ہے کہ میں نے خط نہیں بھیجا۔ تیمور خان جھگڑا کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل ثابت کریں کہ خط میں نے آئی ایم ایف کو بھیجا ہے تو مستعفی ہوجاؤں گا، مفتاح اسماعیل اگر ثابت نہ کر سکے تو پھر وہ استعفیٰ دیں ۔ صوبائی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل کی تو اپنی پارٹی ان سے استعفیٰ مانگ رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.