پاکستان

بجلی لوڈشیڈنگ سے تنگ شہریوں نے کے الیکٹرک کے دفتر پر دھاوا بول دیا

دفاترکو نشانہ بنانے کی سختی سے مذمت کرتے ہیں، بجلی کی قیمتوں پر حکومتی وریگولیٹری کے احکامات پر عمل درآمد کے پابند ہیں: کے الیکٹرک

کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے تنگ شہریوں نے کے الیکٹرک کے دفتر پر دھاوا بول دیا ، توڑ پھوڑ کی اور املاک کو نقصان پہنچایا، پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کا کہنا تھا کہ سرجانی ٹاؤن میں واقع کے الیکٹرک کے دفتر میں مشتعل شہری داخل ہوگئے، توڑ پھوڑ کی اور املاک کو نقصان پہنچایا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر مشتعل شہریوں کو منتشر کیا اور صورت حال پر قابو پایا، بعد ازاں شہریوں نے احتجاج ختم کردیا۔ دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ دفاترکو نشانہ بنانے کی سختی سے مذمت کرتے ہیں، بجلی کی قیمتوں پر حکومتی وریگولیٹری کے احکامات پر عمل درآمد کے پابند ہیں، حکومت کے اعلان کے مطابق ایف سی اے ریلیف مطلوبہ صارفین تک پہنچا رہے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ کسٹمر کیئر سینٹرز کے اوقات کار میں اضافہ کیا گیا ہے،کسٹمر کیئر سینٹرز جمعہ ،ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.