پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پاکستان ڈیفالٹ ہونے سے بچ گیا’ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے قرض کی رقم جاری کرنے کی منظوری دیدی ‘ کتنا قرض ملے گا؟ اعدادو شمار سامنے آگئے

آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کو تقریبا ایک ارب 17 کروڑ ڈالر جاری کرنے کی منظوری دی ' یہ رقم اسی ہفتے میں پاکستان کو منتقل کر دی جائیگی

پاکستان ڈیفالٹ ہونے سے بچ گیا’ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے قرض کی رقم جاری کرنے کی منظوری دیدی ‘ کتنا قرض ملے گا؟ اعدادو شمار سامنے آگئے ۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دی گئی۔ آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کو تقریبا ایک ارب 17 کروڑ ڈالر جاری کرنے کی منظوری دی اور قرض کی یہ رقم آئی ایم ایف کی جانب سے اسی ہفتے پاکستان کو منتقل کر دی جائے گی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے آئی ایم ایف بورڈ کی جانب سے قرض کی منظوری کی تصدیق کی اور کہا کہ الحمداللہ آئی ایم ایف بورڈ نے توسیع فنڈ سہولت کی منظوری دے دی۔ ان کا کہنا تھاکہ ہمیں ایک ارب 17 کروڑ ڈالر کی ساتویں اور آٹھویں قسط مل رہی ہے۔ وزیرخزانہ کا کہنا تھاکہ وزیراعظم کا متعدد مشکل فیصلے لینے پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، وزیراعظم کا پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.