پاکستان

دادو’ سیلاب کی بگڑتی صورتحال، شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت

ضلع بھر میں بارش اور سیلاب کے بعد ایمرجنسی نافذکی گئی ہے، متعلقہ افسران اور عملہ ہنگامی صورت حال کے لیے تیار ہے

ضلع دادو کے علاقوں میہڑ ، خیرپور ناتھن شاہ اور جوہی میں سیلاب کی بگڑتی صورت حال پر ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق سیلاب کی بگڑتی صورت حال کے بعد ڈپٹی کمشنر مرتضیٰ شاہ نے الرٹ جاری کردیا ہے اور رہائشیوں سے کہا ہے کہ وہ محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔ ڈپٹی کمشنر مرتضیٰ شاہ نے کاچھو کے مکینوں اور کچے کے علاقے کے رہائشیوں کو بھی علاقے سے نقل مکانی کا کہہ دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر دادو مرتضیٰ شاہ کے مطابق ضلع بھر میں بارش اور سیلاب کے بعد ایمرجنسی نافذکی گئی ہے، متعلقہ افسران اور عملہ ہنگامی صورت حال کے لیے تیار ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.