پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب نے قذافی سٹیڈیم کے نزدیک سپورٹس کمپلیکس تعمیر کرنے کی منظوری دیدی

نئے کمپلیکس میں کھلاڑیوں کے اسٹیڈیم آنے جانے کیلئے زیر زمین ٹنل بنائی جائیگی' پنجاب حکومت 30 فیصد اور یو اے ایکی حکومت 70 فیصد دیگی

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم کے نزدیک ایک ارب ڈالر سے 25 منز لہ اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ نئے کمپلیکس کے لئے پنجاب حکومت 30 فیصد اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کی حکومت 70 فیصد دے گی۔ چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ نئے کمپلیکس میں کھلاڑیوں کے اسٹیڈیم آنے جانے کے لیے زیر زمین ٹنل بنائی جائیگی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ جدید کمپلیکس بننے سیکرکٹ کے میچ دبئی کے بجائے لاہور میں کرانا آسان ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.